او رنگی ٹاؤن و دیگر دھاندلی زدہ یوسیز میں انتخابات کالعدم قرار دیے جائیں،الطاف شکور

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن اور دیگر دھاندلی زدہ یوسیز میں بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دے کر دوبارہ کروائیں جائیں۔ الیکشن کمیشن کی ناک تلے دھاندلی ہوتی رہی،رینجرز سندھ اورنگی ٹاؤن سمیت کراچی بھر کی حساس یونین کونسلوں سے دن بھر غائب رہی۔ووٹرز کو تحفظ دینے اور آزادانہ انتخابات کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا ۔

پی پی پی اور ایم کیو ایم کو دھاندلی کے لئے مکمل فری ہینڈ دیا گیا ۔جب تک الیکشن کی آڑ میں سلیکشن کا سلسلہ روکا نہیں جائے گاملک کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ وہ بلدیاتی انتخابات میں پاسبان کے انتخابی امیدواروں کے پولنگ کیمپس کے دورے کے موقع پر ورکرز سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر ان کے ہمراہ پاسبان پاکستان کے سینئر نائب صدور طارق جمیل، رفیق خاصخیلی ، آفتاب الدین قریشی، نائب صدور عبدالحاکم قائد، رامبیل خان جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والااو ر میڈیا کو آرڈینیٹر جواد اقبال شیرازی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پاسبان رہنماؤں نے اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، مواچھ گوٹھ، کورنگی اور لانڈھی کے مختلف پولنگ کیمپس کا دورہ کیا۔ الطاف شکور نے کہا کہ پاسبان کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روکا گیا، تشددکا نشانہ بنایا گیا متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں ٹھپہ مافیاں نے اپنا کا م جاری رکھا ،پولنگ اسٹیشنوں میں خواتین ووٹرز سے زبردستی شناختی کارڈ چھین کر پولنگ عملہ کی مدد سے من پسند نشانات پر مہریں لگائی گئیں۔

ووٹر لسٹوں میں غلطیوں کے سبب شہری حق رائے دہی سے محروم رہے۔پاسبان کی کامیابی سے خائف یونین کونسلوں میں پولنگ تاخیر سے شروع کی گئی اور سست روی کا شکار رہی۔ الیکشن سے 2 روز قبل سرجانی ٹاؤن سے پاسبان کے جنرل کونسلر کے امیدوار محمدرشید کو پیٹرول چھڑک کر نذر آتش کیا گیا، وہ 30 فیصد جھلس گئے اور موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لیاری، اورنگی ، سرجانی اور نارتھ کراچی میں پاسبان کے امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ انتخابات سے ایک روز پہلے سر جانی ٹاؤن یوسی معمار آباد کے جنرل کونسلر کے امیدوار نعیم قریشی کے گھر پر فائرنگ کی گئی۔ انتخابات کے روز پولنگ کے آغاز سے اختتام پر حساس یوسیز میں دھاندلی کی گئی۔ پی پی پی اور ایم کیو ایم کو دن بھر ’’دھاندلی ‘‘ کا فری ہینڈ دے دیا گیا۔

الطاف شکور نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے پاسبان کی انتخابی مہم کو دیکھ کر اورنگی اور دیگر علاقوں میں ایم کیو ایم کو اپنی واضح شکست نظر آرہی تھی۔ مواچھ گوٹھ اور لیا ری میں پی پی پی کے دباؤ پر دھاندلی کی گئی۔ اگر حکومت نے یہی کچھ کرنا تھا تو’’ کراچی آپریشن ‘‘ کا ڈراوا دینے اور انتخاب کی مشق کا کیا حاصل ہے؟ رینجرز نے قسم کھانے کی خاطر دو ، تین گھنٹے بعد ایک دو منٹ کا گشت کیا اور ’’دھاندلی‘‘ کے مقامات سے دن بھر یکسر غائب رہی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں