بلدیاتی الیکشن میں کافی علاقوں میں ووٹرلسٹوں میں غلطیاں تھیں ،تاج حیدر

انتخابی نشان غلط اور پولنگ عملہ بروقت نہیں پہنچ سکا، جس وجہ سے پولنگ دیر سے شروع ہوئی ، رہنما پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہفتہ کے روز سیاسی ومذہبی جماعتوں نے دھاندلی کی شکایات کیں پیپلزپارٹی کے تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کافی علاقوں میں ووٹرلسٹوں میں غلطیاں تھیں انتخابی نشان بھی غلط تھے پولنگ عملہ بروقت نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے پولنگ دیر سے شروع ہوئی ہوسکی، متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل نے صوبائی الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرکے درخواست دی کہ لانڈھی میں دھاندلی ہوئی ہے اس لیے وہاں دوبارہ الیکشن کرایا جائے،ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ جہاں بھی ایم کیو ایم نے کمزوری دیکھی ہے دھاندلی کا شور مچایا ہے اگردوبارہ الیکشن کرانا ہے تو پھرپورے کراچی میں کرایا جائے، تحریک انصاف کے عارف علوی نے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی میں ماضی کی طرح بدترین دھاندلی کی کوشش کی گئی الیکشن کمیشن کا وہ کردار نظر نہیں آیا جو ہونا چاہیے تھے اس لیے اقدامات سخت کیے جائیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں