کراچی،آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر اورڈی جی رینجرز کا بلدیاتی الیکشن کے موقع پر مختلف علاقوں کا دورہ

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء) سندھ کے آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر اورڈی جی رینجرز نے ہفتہ کے روز بلدیاتی الیکشن کے موقع پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا، آئی جی سندھ پولیس نے تینوں ڈویژنوں کا دورہ کیا اس موقع پر تینوں ڈی آئی جیز کے ہمراہ تھے انہوں نے سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بات چیت کی، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش رہی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کیا اس لیے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آسکا ہے ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بھی لانڈھی ، کورنگی اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر رینجرز حکام سے لانڈھی کی مکمل تفصیلات حاصل کیں انہوں نے رینجرز اہلکاروں کے جذبہ کو سراہا اور پر امن ماحول میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اطمینان کا اظہار کیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں