نامساعدحالات کے باوجود جے یو آئی کے امیدواروں کی متعدد یوسیزپر بھاری اکثریت سے کامیابی عوام کی جے یو آئی پر اعتماد کا مظہر ہے،قاری محمدعثمان

دوجماعتی اتحاداوردیگرغیرفطری الائنسز کے ذریعے جے یو آئی کاراستہ روکنے کی ہرممکن کوشش کی گئی مگرعوام نے ان کی یہ سازش ناکام بنادی ہے، نائب امیرجے یوآئی سندھ

اتوار 6 دسمبر 2015 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ نامساعدحالات کے باوجود جے یو آئی کے امیدواروں کی متعدد یوسیزپر بھاری اکثریت سے کامیابی کراچی کے غیرت مندعوام کی جے یو آئی پر اعتماد کا مظہر ہے،دوجماعتی اتحاداوردیگرغیرفطری الائنسز کے ذریعے جے یو آئی کاراستہ روکنے اورکراچی کے عوام سے علماء کا تعلق ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کی گئی مگر کراچی کے باشعورعوام نے ان کی یہ سازش اپنی ووٹ کی طاقت سے ناکام بنادی ہے، مخالفین ناکامی کے باوجودجے یو آئی کی کامیابی کو روکنے کی سازشوں اوررزلٹ تبدیل کرنے میں مصروف ہیں۔

وہ اتوارکو اپنے دفترمیں ملاقات کے لئے آنے والے جے یو آئی کے کامیاب ارکان سے گفتگوکررہے تھے۔

(جاری ہے)

،قاری محمد عثمان نے تمام منتخب ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات اور غیر محسوس انداز میں پیدا کی گئی رکاوٹوں کے باوجود جے یو آئی کے امید واروں بڑی تعدادمیں کامیابی کراچی کے عوام کا جے یو آئی پر اعتماد کا اظہار ہے،جے یو آئی کے منتخب بلدیاتی ارکان عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کریں گے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے تخت کراچی کے حصول کا غیر فطری اتحاد کر کے دینی کاز کو نقصان پہنچایا ہے جس پر دینی جماعتوں کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 25سے زائد بلدیاتی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ضلع غربی یو سی 3پٹھان کالونی میں جے یو آئی ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری سید اکبر شاہ ہاشمی چیئرمین ، ،یوسی6 پختون آبادمنگھوپیر سے نورمحمد اوریو سی 2ضلع ملیر میں جے یو آئی ضلع ملیر کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی بھاری اکثریت سے چیئر مین منتخب ہوگئے ہیں،ضلع غربییوسی6 پختون آبادمنگھوپیر نیوسلطان آبادسے مفتی محمدخالد، یوسی 23مومن آباد سے وائس چئیرمین مولانا رشید احمد ،یو سی 28ضلع غربی سے وائس چیئر مین حاجی محمد رفیق ،، یو سی 20پہاڑ گنج ضلع وسطی سے وائس چیئر مین مولانا سلطان محمود،یوسی3 دیہہ لال بکھر گوٹھ ہاکس بے سے وائس چیئرمین تاج محمدبرفت،یوسی8لیاری ضلع جنوبی سے وائس چیئرمین حافظ تاج محمد بلوچ، ضلع غربی یو سی 3پٹھان کالونی وارڈ نمبر2 میں محمد عمر ، وارڈ 4میں مولانا ضیاء الحق ، یو سی 10ضلع غربی قصبہ کالونی وارڈ نمبر 1قاری روح الامین ، یو سی مواچھ گوٹھ سے وارڈ کونسلر مولانا شمس الدین ، غربی یو سی4 میٹروویل وارڈ نمبر 2 سے سردار حسین وارڈ کونسلر ،،یوسی 30بلدیہ ٹاؤن وارڈ کونسلرملک اقبال، یو سی 20پہاڑ گنج ضلع وسطی وارڈ4سے گل نصیب خان ،یوسی6 پختون آبادمنگھوپیر سے مولانا خلیل اللہ ،غلام بادشاہ وارڈکونسلرز اورحاجی اثرجان گجرڈسٹرکٹ کونسلرسمیت کئی وارڈ کونسلرز جے یو آئی کے انتخابی نشان کتاب اور اتحادی جماعتوں کے انتخابی نشان پر منتخب ہوئے ہیں،بعض یوسیزپرجے یو آئی کے حمایت یافتہ اآزاد پینلزنے بھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ متعدد یو سیز میں جے یو آئی و اتحادی امیدواروں کو مخالف امیدوارں پر برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں