ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کا اجلاس ،فوجی اہلکاروں پر حملے اور دہشت گردی کی تازہ لہر کی مذمت

اتوار 6 دسمبر 2015 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء)ادارہ تبلیغ وتعلیمات اسلامی کے اجلاس میں فوجی اہلکاروں پر حملے اور دہشت گردی کی تازہ لہر پر انتہائی افسوس کااظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،اجلاس میں قاتلوں کی گرفتاری اور ان کے چہرے بے نقاب کرنے کی اپیل کی گئی اور عوام سے کہا گیا کہ وہ پر امن رہتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کریں اور حکومت اور ریاستی ادارے دہشت گردوں کے پشت پناہوں کے چہروں کو بے نقاب کریں ،اجلاس میں مولانا غلام علی عارفی ،مولانا سخاوت حسین حیدری ،حکیم محمد احمد زیدی،فخر شاہ ،علامہ جعفر رضاء ،ڈاکٹر امتیاز اور دیگر شریک ہوئے بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی اور افواج پاکستان کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں