کراچی: وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے، سونمیانی میں‌دفاعی مشقوں‌کا مشاہدہ کریں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 10:39

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ہیں. کراچی پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے استقبال کیا . وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں سونمیانی میں دفاعی مشقوں کا مشاہدہ کریں گے.

(جاری ہے)

وزیراعظم کراچی میںاعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، جس میں سول و عسکری حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں کراچی کی امن وامان اور سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ امن وامان پر بریفنگ دینگے، اجلاس میں کراچی آپریشن میں تیزی لانے سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی، جبکہ ملٹری پولیس کے اہل کاروں پر حملے کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں