وزیراعظم سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل گورنرو وزیراعلیٰ سندھ کی ون آن ون ملاقات ، رینجرز کے اختیارات سے متعلق مشاورت ،وزیراعظم نے کراچی میں پر امن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر صوبائی حکومت کو مبارکباد دی

پیر 7 دسمبر 2015 15:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل گورنرو وزیراعلیٰ سندھ نے ون آن ون ملاقات کرکے رینجرز کے اختیارات سے متعلق مشاورت کی،وزیراعظم نے کراچی میں پر امن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر صوبائی حکومت کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کوگورنر ہاؤس سندھ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں کراچی آپریشن،رینجرز کے اختیارات میں توسیع سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں پر امن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر صوبائی حکومت کو مبارکباد دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں