تیل کی کم قیمت نے عالمی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کی رفتار بڑھا دی ہے، سینیٹر حاجی غلام علی
پیر 7 دسمبر 2015 18:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) سابق صدرایف پی سی سی آئی، بزنس مین پینل خیبر پختونخواہ کے صدراور صدارتی امید وارسینیٹر حاجی غلام علی اور پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تیل کی کم قیمت نے دنیا میں آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کی رفتار بڑھا دی ہے جبکہ صاف اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ کو نقصان پہنچ رہا ہے جہاں ریسرچ اور سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔
جون2014 سے اب تک عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ساٹھ فیصد کمی آئی ہے جس میں فوری اضافہ کا کوئی امکان نہیں جس سے بہت سے مغربی ممالک میں آئل اینڈ گیس کی صنعت دیوالیہ ہو رہی ہے جبکہ قابل تجدید توانائی کے منصوبے متاثر ہو رہے ہیں جو دنیا کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے۔(جاری ہے)
سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے قدرتی گیس اور کوئلے کی منڈی بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ ایل این جی کے بہت سے منصوبے ختم یا روک دئیے گئے ہیں۔
اس وقت دنیا میں توانائی کی 33 فیصد ضرورت تیل،24 فیصد گیس، 30 فیصد کوئلے، 4 فیصد جوہری زرائع اور 9 فیصد قابل تجدید زرائع سے پوری کی جا رہی ہے۔جو ممالک تیل کی قیمت کم کرنے کے ذمہ دار ہیں وہیں قابل تجدید توانائی کا بڑا پوٹینشل بھی موجود ہے اسی لئے متحدہ عرب امارات نے چھ سال میں 24 فیصد توانائی قابل تجدید زرائع سے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تیل کی کم قیمت نے موسمیاتی تغیرکی رفتار بڑھا دی ہے جس نے غربت بڑھا کرکروڑوں افراد کی زندگی کو متاثر کیا ہے جبکہ سستے تیل کی موجودگی میں اس کا توڑ مشکل ہے اسلئے دنیا بھر کے پالیسی سازوں کو مل کر کاربن ٹیکس کے نظام کو موثربنانا ہو گا جس پر 1992 سے اب تک اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔ اسکے علاوہ قابل تجدید توانائی کے حصول کو سستا بنانا ہو گا ورنہ عوام کے مصائب میں مزید اضافہ ہو گا۔اس وقت دنیا میں ہائیڈرو پاور سے 3636 ارب کلو واٹ آورسے زیادہ بجلی بنائی جا رہی ہے، ہوا سے 520 ارب کلو واٹ، بایو ماس اور فضلے سے 384 ارب، شمسی توانائی سے 96 ارب، جیو تھرمل سے 68 ارب جبکہ ٹائیڈل اور ویو انرجی سے 0.5 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جس میں اضافہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تیل کی کم قیمت ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیو کراچی کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
کراچی کے ضلع جنوبی میں منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر28دکانداروں کو205000روپے کے جرمانہ عائد
سرکاری خزانے کا بوجھ کم کرنے کے لیے محکموں اور اداروں کے اخراجات کم کیے جائیں،ثروت اعجاز قادری
وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اکا امتحانی مراکز کا دورہ
سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے گلشن اقبال ٹائون کے وسائل میں اضافے بارے اجلاس
صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا سندھ جیل خانہ جات کے تمام ڈی آئی جیز، آفس انچارجز کیساتھ اجلاس
صوبا ئی وزیر محکمہ سماجی بہبود طارق علی تالپور کا سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
مشیر برائے لائیو اسٹاک وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس
سٹیزن فائونڈیشن کے زیر اہتمام ’’کراچی روح کی عظمت‘‘کتاب کی رونمائی تقریب
ایک سال میں سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرلیا جائے گا ، گورنرسندھ
ہیم ٹیکسٹل کولمبیا 2024 میں پاکستان سی9کمپنیوں کی شرکت
جامعہ کراچی،شعبہ نباتیات کے زیر اہتمام سیمینار 26 اپریل کو ہوگا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم