ایس آئی یو اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی ،صفورا چورنگی سے بھتہ خور گرفتار

پیر 7 دسمبر 2015 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)ایس آئی یو اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مبینہ بھتہ خور کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو اور سی پی ایل سی نے کراچی کے علاقے صفورا چورنگی پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم ندیم پولیس کو بھتہ خوری کی بیشتر وارتوں میں مطلوب تھا دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے آئل کمپنی کے منیجر سے 1لاکھ روپے بھتا بھی طلب کیا تھا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں