کراچی، اقوام متحدہ کی طرف سے معذوروں کے حقوق کا تحفظ قابل تحسین عمل ہے ،سید قیصر محمود
پیر 7 دسمبر 2015 18:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین سید قیصر محمود نے کہا کہ اقوام متحدہ معذورین کے حقوق کا تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ معذورین کی بہبود کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں ۔ پاکستان ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔پاکستان کی بھی خواہش ہے کہ وہ معذورین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرسکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین دسمبر 2015کو امریکہ کے شہر نیو یارک اقوام متحدہ کے ہیڈ آفس میں معذورین کی عالمی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید قیصر محمود نے کہا کہ معذورین کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصد ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ معذورین عام انسان جیسے اور ان میں موجود تعلیمی ، علمی اور فنی صلاحیت کو استعمال کرکے دوسروں کی محتاجی سے بچاسکتے ہیں۔
انہوں نے عالمی دنیا سے اپیل کی کہ وہ معذورین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے وسائل استعمال کریں کیونکہ معذورین بھی ہم جیسے عقل و سمجھ بوجھ والے انسان ہیں ان کو ہر طرح کی محتاجی سے آزاد کرانا ہر حکومت کی زمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان واپس جاکر معذورین کیلئے سخت محنت کروں گا اور ان کے جائز حقوق کیلئے بھرپور کوشش کروں گا اقوام متحدہ معذورین کی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین اور ماہرین کی ایک بڑی تعداد شریک ہے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گیس،بجلی اور پیٹرول کی بڑھی ہوئی قیمتیں فی الفور واپس لی جائیں، سعید بیگ
عوام کو ملیریا کے مچھروں اور کرپشن کی دیمک سے بچایا جائے، پاسبان
چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حاجی حنیف طیب کا جمعہ یوم توبہ ،استغفارکے طورپرمنانے کی اپیل
سمال انڈسٹریز کے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ، جام اکرام اللہ دھاریجو
بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..
سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 29اپریل کو ہوںگے
کراچی، منظم جرائم چلوانے میں ملوث 34 افسران و اہلکار معطل
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری کا محکمہ بلڈنگ کے منصوبوں کا اچانک دورہ
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے کے متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت