ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ڈاکٹر عاصم کیس میں 2لاکھ روپے کے عوض 19دسمبر تک عبوری ضمانت منظور

پیر 7 دسمبر 2015 18:56

ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ڈاکٹر عاصم کیس میں 2لاکھ روپے کے عوض 19دسمبر تک عبوری ضمانت منظور

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ڈاکٹر عاصم کیس میں 2لاکھ روپے کے عوض 19دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ایم کیوایم کے رہنما روف صدیقی کا نام داکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کے مقدمہ میں شامل کیا گیا تھا جس پرا نہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی عدالتی ہدایت پر روف صدیقی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست ضمانت دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ان کی دولاکھہ کے مچلکوں کے عوض انیس دسمبر تک ضمانت منظور کرلی سماعت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے روف صدیقی نے کہا کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ڈاکٹر عاصم آصف زرداری کے دوست ہیں پتہ نہیں انہوں نے کس طرح ان کا نام لیا ہے روف صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم کو ایم کیوایم سے ملاقات کرنا چاہیے تھا اور ہمارا مینڈیت تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ ہم نے پچاسی فیصد مینڈیٹ حاصل کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں