پاکستان تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر علی زیدی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پیر 7 دسمبر 2015 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر علی زیدی نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد اپنا استعفیٰ تحریک کی قیادت کو پیش کر دیا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ان کا یہ استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسی دن ہی شام کو اپنا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو ارسال کر دیا تھا لیکن انہوں نے قبول نہیں کیاتھا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں