امریکی ڈالر اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.2020 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 0.9520 فیصد سالانہ مقرر

پیر 7 دسمبر 2015 19:34

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 7 دسمبر کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.2020 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 0.9520 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.3241 فیصد اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 1.0741 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس -0.1214 فیصد اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.6286 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں