محکمہ داخلہ سندھ نے سنگین جرائم میں ملوث 28 دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی

3 دہشت گردوں کے سروں پر رکھے جانے والے انعام میں اضافہ

پیر 7 دسمبر 2015 19:35

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء) محکمہ داخلہ سندھ نے پیر کو مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سنگین جرائم میں ملوث 28 دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان 28 دہشت گردوں میں سے 3 کے سروں پر رکھے جانے والے انعام میں اضافہ کر دیا ہے۔ عطاء الرحمان نامی دہشت گرد کی اطلاع دینے والے کو 2 کروڑ روپے، فاروق بھٹی پر ایک کروڑ 50 لاکھ روپے اور محمد صابر کی اطلاع پر 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں