دہشت گردوں کی فائرنگ اہل سنت والجماعت کے کارکن سید شباب حسین شہید ،50سالہ بزرگ محمد شبیر زخمی

پیر 7 دسمبر 2015 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) 6اور 7دسمبر کی درمیانی شب رات گئے تقریبا 3بجے کے قریب 2موٹر سائیکل سوار نقاب پوش دہشت گردوں نے نارتھ کراچی میں فائرنگ کر کے اہل سنت والجماعت کے کارکن سید شباب حسین اور ان کے ساتھ بیٹھے 50سالہ بزرگ محمد شبیر پر اندھادھند فائرنگ کردی زخمیوں کو فوری لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن پانچ گولیاں لگنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سید شباب حسین دم توڑ گئے بعد ازاں سید شباب حسین کی نماز جنازہ 7دسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر علامہ رب نواز حنفی کی امامت میں سیکٹر 5بی نارتھ کراچی میں ادا کردی گئی جنازہ پر خطاب کرتے ہوئے صدر اہل سنت والجماعت کراچی علامہ رب نواز حنفی نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر آگیا ہے ایسا لگتا ہے کہ شہر کراچی کو ایک بار پھر دہشت گردوں کے حوالہ کردیا گیا ہے الیکشن اور رینجرز کے اختیارات کے ختم ہونے کے فوری بعد ہی اہل سنت والجماعت کے کارکن کو دہشت گردی کا نشانہ بنانہ سوالیہ نشان ہے ، ہم اس دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کیا سندھ حکومت ہمارے شہیدوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا سکتی ہے جو رینجرز کے اختیارات ختم کرنا چاہ رہی ہے رینجرز کی کاوشوں کے باعث امن کا سہرا اپنے سر پر سجانے والی سندھ حکومت کیا یہ بھول گئی ہے کہ آج کراچی میں0 8فیصد امن رینجرز کے مرہون منت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہمارے قاتلوں کو سامنے لائے یا پھر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرے ،انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی کو کمزروی نہ سمجھا جائے ہم دہشت گردی کی جنگ میں پچھلے 30سال سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن ہر دفعہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ کبھی صبر کے پیمانے لبریز ہوجائیں اور کارکن ہمارے ہاتھ سے نکل کر خود قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں انہوں نے قانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ دیگردہشت گردوں کی طرح سید شباب حسین کے قاتلوں کو بھی فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا سے دو چار کیا جائے بعد ازاں سید شباب حسین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ نارتھ کراچی مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں