صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چاروں زونوں کے افسران خصوصی توجہ مرکوز رکھیں،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

پیر 7 دسمبر 2015 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہاہیکہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چاروں زونوں کے افسران خصوصی توجہ مرکوز رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ چاروں زونوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ ربیع الاول اور کرسمس کے تہوار ساتھ ساتھ آرہے ہیں لہذا صفائی ستھرائی کے عمل میں مساجد اور گرجا گھروں کے اطراف صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے ساتھ ساتھ ربیع الاول کے جلوسوں کی گزرگاہوں کی مرمت و درستگی کیلئے قبل از وقت اقدامات شروع کئے جائیں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت تنصیب اور نکاسی آب کے حوالہ سے موجود شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے جبکہ مسیحی ملازمین کی تنخواہیں کرسمس سے قبل ادا کرنے کیلئے پیپر ورک جلد از مکمل کر لیا جائے میونسپل کمشنر نے ڈائریکٹر ہیلتھ اور چاروں زونوں کے ڈی ٹی اوکو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ چاروں زونوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے کچرے و ملبہ کی منتقلی کیلئے ہلکی و بھاری مشینری سے استفادہ حاصل کیا جائے تمام افسران و عملہ دفتری اوقات کا ر کی پابندی کو یقینی بنائیں عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ڈائریکٹر ہیلتھ نے چاروں زونوں میں جاری صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری دیگر تعمیر مرمت کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ربیع الاول اور کرسمس کے حوالہ سے جاری کاموں کو قبل از مکمل کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں