ماجو کے گریجویٹس کی جانب سے عملی زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہ ملک اور قوم کا نام بھی روشن ہوگا
پیر 7 دسمبر 2015 21:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 دسمبر۔2015ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی ( ماجو)میں طلبہ کو معیاری تعلیم کی سہولت کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی تعلیم دی جاتی ہے کہ وہ عملی زندگی میں قدم رکھنے کے بعد زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیںِ، آج کے کارپوریٹ سیکٹر میں نوجوانوں کو پر کشش تنخواہیں اور مراعات تو مل جاتی ہیں لیکن دوسری جانب انھیں غلام کی طرح ٹریٹ کیا جاتا ہے اس لئے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ نوکری توضرور کریں لیکن غلامی ہرگز قبول نہ کریں۔
ان خیالات کا اظہار ماجو کے فیکلٹی ممبران نے گزشتہ شام ایم بی اے،ایم ایس، بی بی اے،بی ایس اور بی ایس سی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں میں دی جانے والی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
جن اساتذہ نے اس موقع پر طلبہ سے خطاب کیا ان میں پروفیسر آفاق علی خان، جاوید احمد بلوچ، حسن آفتاب،خرم نصر اللہ بٹ، ارشد حسین، زرتاشہ،سدرہ مسعود اور عظمیٰ خان شامل تھیں۔
ماجو کے اساتذہ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دوران تعلیم طلبہ نے مشالی نظم و ضبط اور جوش و جذبہ کا مظاہرہ کیا،وہ نوجوان بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملتے ہیں او ر اس بات کی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے باوجو مزید علم حاصل کرنے جستجو کرتے رہیں گے کیونکہ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ ماجو کے گریجویٹس نوجوانوں کی جانب سے عملی زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بنا پر نہ صرف ماجو بلکہ ملک اور قوم کا نام بھی روشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ جب تعلیم مکمل کرکے عملی زندگی کا آغاز کرتے ہیں تو وہ ان کے لئے بالکل ایک مختلف دنیا ہوتی ہے جس میں قدم رکھنے کے بعد وہ اپنے علم، ذہانت، صلاحیتوں اورشعور کا بہتر استعمال کرکے کچھ بہتر کر دکھانے میں کامیاب ہوتے ہیں اور کسی بھی غیرمعمولی کام کرجانے والے فرد کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پتوکی،کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 10سالہ بچہ جاں بحق شناخت نہ ہو سکی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل
ایسٹ پولیس کی کارروائیاں،6مبینہ ملزمان گرفتار 2کلو چرس، 30بوتل شراب اور اسلحہ برآمد
ایس آئی یو کی کارروائی،ڈکیتی کے دوران جنرل اسٹور کے مالک کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، 24گھنٹو ں میں21مبینہ ملزمان گرفتاراسلحہ،2کلو چرس ،680کلوچھالیہ،200 پڑیاں گٹکا ..
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
ایک صوبے میں 2 قانون،حیدر آبا د میں آٹا سستا، کراچی میں مہنگا ہو گیا
پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو قید کی سزائیں
میئر کراچی نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیا
کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر سورج کے گرد ہالا نظر آیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم