وزیرداخلہ کا جنوری سے کراچی میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا اعلان
ایف آئی اے کو کراچی میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہدایت
پیر 7 دسمبر 2015 21:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جنوری سے کراچی میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت دی ے کہ ایف آئی اے کراچی میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف مربوط اور مضبوط لائحہ عمل کے تحت کاروائی کرے۔وہ پیر کو یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں وزارتِ داخلہ کے ذیلی اداروں نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ سمیت متعدد اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ کراچی کے عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں حائل دشواریوں کو دور کیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو لمبی لائنوں کی زحمت سے بچانے کیلئے اگلے ہفتے سے کراچی میں واقع نیشنل بنک کی تمام برانچوں سے پاسپورٹ فیس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
جنوری 2016سے کراچی میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری سروس اور موبائل پے منٹ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے۔ جنوری میں پہلے نادرا میگا سنٹر اور مئی تک تین مزید میگا سنٹر ز کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی بڑی تعداد ان جدید سنٹرز میں مہیا کی گئی سہولتوں سے مستفید ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اور نادرا کراچی میں واقع اپنے تمام دفاتر کے باہر عوام کی سہولت کیلئے اہلکار تعینات کریں تاکہ جہاں وہ عوام کی رہنمائی کر سکیں وہاں ان کو ایجنٹ مافیا سے بھی نجات دلائیں۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایف آئی اے کراچی میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف مربوط اور مضبوط لائحہ عمل کے تحت کاروائی کرے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
چند روز کے اندر کسٹم اہلکاروں پر پے درپے حملے تشویشناک ہیں، حافظ احمدعلی
حاجی حنیف طیب کی اپیل پرجمعہ یوم توبہ ، استغفارکے طورپرمنایا گیا
خرافات سے نجات کے لئے اہلسنّت کو ریفریش کرنے کی ضرورت ہے، قاضی فیض رسول
نیکی کی دعوت اور برائی سے روکنا مسلما نو ں کا شعا ر ہے ، شاہ عبد الحق
زندگی ، مائی ٹی ایم اور کیش ان نے پاکستانی عازمین حج کیلئے ادائیگی کا جدید نظام متعارف کروادیا
ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان انٹیریررفرنیچر ایکسپو کا افتتا ح کردیا
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کر لیا گیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
عدالت نے بہو کے ساتھ جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10سال قید بامشقت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی