فوج دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ نہ کرتی تو آج کراچی کے گلی کوچے وزیرستان ہوتے،علامہ ناظر عباس تقوی
پیر 7 دسمبر 2015 22:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا حکومت نیشنل ایکشن پلان کو دانستہ طور پر ناکام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ملک میں اسی ہزار بے گناہ انسانی جانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی سست روی کا شکار ہے جس سے اس پلان کی افادیت ماند ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے حکومت نے دہشت گردی کی یہ جنگ تنہا فوج پر چھوڑ رکھی ہے اور خود زبانی دعووں سے کام چلایا جا رہا ہے۔
ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام اس تذبذب میں مبتلا ہیں کہ حکمران دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالے نے سے آخر کیوں گریزاں ہے۔ہمار ا مطالبہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو کھوکھلا نعرہ بنانے کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جائے۔(جاری ہے)
ان خیلات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع اور پاکستان کی فوج کو اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کے لیے ضروری ہے تا کہ دہشت گردعناصر کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ ان پشت پناہوں پر بھی مضبوط ہاتھ ڈالیں جائیں جو دہشت گردی کی کاروائیوں کو کامیاب بنانے کے لیے ان عناصر کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔ملک میں موجود تکفیری گروہوں نے اپنے مفادات کے حصول کے لیے ملک کی سلامتی و بقا کو داو پر لگا رکھا ہے۔اگر فوج طالبان اور دیگر شیطانی قوتوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ نہ کرتی تو آج کراچی کے گلی کوچے وزیرستان کی تصویر پیش کر رہے ہوتے۔دہشت گردوں کے خلاف کسی حتمی فیصلے کے اظہار میں حکومتی پس و پیش اس حقیقت کو ثابت کرتا رہا کہ اس ملک کے نااہل حکمرانوں میں اتنی ہمت نہیں کی کہ وہ قومی وقار کو پیش نظر رکھ کر کوئی جرات مندانہ فیصلہ کرسکیں۔غاصب حکمرانوں کی ناکارہ پالیسوں نے وطن عزیز کو اقتصادی معاشی طور پر تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے جس سے قوم کا ہر فرد مشکلات کا شکار ہے۔وفاقی و صوبائی حکوموتوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کے برعکس ایسے فیصلوں کو ترجیح دی جس سے شخصی اور سیاسی فوائد حاصل ہوتے ہوں ۔اور اب کراچی آپریشن کو بھی سیاست کی نظر کرنے کے در پے لگئے ہوئے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں
ایران سے اچھے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں اور ملک کو بھڑان سے نکالنے میں معاون ہوں گے،شہنیلہ خانزادہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ