پی آئی اے ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا شجاعت عظیم سے ملاقات سے انکار

نجکاری سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا،ملازمین کا موقف

پیر 7 دسمبر 2015 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 دسمبر۔2015ء) پی آئی اے ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مشیرہوابازی شجاعت عظیم سے ملاقات سے انکارکردیا،ملازمین کاکہناہے کہ نجکاری سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا،پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ملازمین ایکش کمیٹی کااجلاس پیرکے روزکراچی میں ہوا،ایکشن کمیٹی نے مشیرہوابازی شجاعت عظیم سے ملاقات سے انکارکردیا،ملازمین کاکہناہے کہ شجاعت عظیم کوملاقات کرنی ہے ،تووہ خودکراچی آئین پی آئی کی نجکاری سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خاتمے تک ہمارااحتجاج جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شجاعت عظیم نے پی آئی اے کی تمام یوسیزکااجلاس آج منگل کواسلام آبادمیں طلب کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں