الیکشن کمیشن کراچی میں شفاف انتخابات کرانے میں پھر ناکام ہو گیا ،حافظ نعیم الرحمن
مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے ،زبردست انتخابی مہم پر کارکنوں کو خراج تحسین اور ووٹرز سے اظہار تشکر
پیر 7 دسمبر 2015 23:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارات ادارہ نورحق میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہواجس میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پوری مہم 5دسمبر کے دن کے حالات اور بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور حالات کا تجزیہ کیا گیا ۔ اجلاس میں اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا اور بدترین حالات میں بھی زبردست اور بھر پور انتخابی مہم چلانے پر کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
اجلاس میں شہر بھر میں جماعت اسلامی اور اس کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دینے والے ووٹروں سے بھی اظہار تشکر کیا گیا اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ ہمارے امیدواروں نے انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیا اور کسی کو کہیں سے بلا مقابلہ منتخب نہیں ہو نے دیا گیا ۔(جاری ہے)
اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی میں ایک بار پھر صاف اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ثابت ہوا ہے ۔
کراچی میں آپریشن کے بعد عوام کو توقع تھی کہ انتخابی عمل صاف اور شفاف ہو گا لیکن عوام کی توقعات پوری نہیں ہو سکیں ۔70فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر اندر اور باہر فوج یا رینجرز مو جود نہیں تھی اور پولیس کی خاطر خواہ نفری بھی نہیں تھی ۔الیکشن کمیشن کا عملہ بھی بیشتر مقامات پر جعلی تھااور جانبدارانہ کردار ادا کر تا ہو ا نظر آیا۔ ٹرن آؤٹ تو بہت ہی کم رہااور اب آر او اور ڈی آر او کے ذریعے جعلی اعدادو شمار کے ذریعے ٹرن آؤٹ کا ڈیٹا بڑھایا جارہا ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 5دسمبر کے بلدیاتی انتخابات میں انتہائی کم ٹرن آؤٹ کا ہو نا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کے اندر انتخابی عمل پر اعتماد نہیں رہا ۔عوام کی اکثریت کی انتخابی عمل میں عدم شرکت ملک کے استحکام کے لیے نیک شگون نہیں ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم نے جعلی ووٹر لسٹوں اور جعلی انتخابی عملے کی جانبداری کے باوجود انتخابات میں حصہ لیا اور جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے 20نشستوں پر چیئر مین ووائس چیئر مین منتخب ہو ئے ۔عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیاہے اور ہم جہاں جہاں کامیاب ہو ئے ہیں عوام کی خدمت کریں گے اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ2دن ہو گئے ہیں لیکن ریٹرنگ آفیسر کی طرف سے ہمیں نتائج جاری نہیں کیے جارہے ۔ہمارے ووٹوں کی تعداد کم کرنے اور کامیاب امیدواروں کو ہرانے کی سازش کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
سندھ: میٹرک امتحانات، نقل کے 235 کیسز رپورٹ، 250 موبائل ضبط
کراچی: چھینے گئے آئی فون سے ملزمان کے نشاندہی، مقابلے میں 2 ڈکیت بھائی زخمی
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
کراچی: فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
کراچی کور میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
ڈپٹی میئر کراچی کا 9مئی کے پرتشدد واقعات پر پاک فوج کے شہدا ء پر فخر کا اظہار
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات