ڈاکٹر مشکوٰۃ الہدی صدیقی کے لیے دعائے صحت کی اپیل

پیر 7 دسمبر 2015 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے بڑے بھائی ڈاکٹرمشکوٰۃ الہدیٰ صدیقی شدید علیل ہو نے کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے احباب اور کارکنوں سے ڈاکٹر مشکوٰۃ الہدیٰ صدیقی کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں