وزیراعلیٰ سندھکا آصف علی زرداری کو ٹیلی فون،وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات اور اعلیٰ سطحی اجلاس سے متعلق آگاہ کیا

پیر 7 دسمبر 2015 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات اورکراچی میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا اور انہیں کراچی میں وزیراعظم سے ہونے والی اپنی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے سابق صدر کو کراچی میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک اور خاص طور پر سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں