بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کو ووٹ دینے والے افراد کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے،بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے چاہئیں تا کہ وہ کام کر سکیں، کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کو تحفظات ہیں،ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر وسیم اختر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 8 دسمبر 2015 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7دسمبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کو ووٹ دینے والے افراد کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے،بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے چاہئیں تا کہ وہ کام کر سکیں، کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کو تحفظات ہیں۔وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر جماعت میں کوئی خرابیاں ہوتی ہیں اور اسی طرح ایم کیو ایم میں بھی کوئی خرابیاں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اصغر خان کیس کو بھی آگے بڑھانا چاہیے اور اس کیس کی مکمل تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کو ووٹ دینے والے افراد کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے،بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے چاہئیں تا کہ وہ کام کر سکیں، کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کو تحفظات ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں