کراچی : فرنس آئل سستا ، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 13:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : فرنس آئل سستا ہونے کے باوجود کے الیکترک نے بجلی کی قیمت میں53روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی ، نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی، کے الیکٹرک نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اکتوبر میں بجلی کی پیداروار پر فیول لاگت میں85 کروڑ روپے کااضافہ ہوا جبکہ اکتوبر کے مہینے میں ایک ارب 57کروڑ92 لاکھ یونٹس فروخت کیے گئے۔

(جاری ہے)

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواست پر17دسمبر کو سماعت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں