کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان

ہنڈریڈ انڈیکس ایک بار پھر تینتیس ہزار کی سطح عبور کرنے کے قریب پہنچ گیا

منگل 8 دسمبر 2015 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) کارباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک بار پھر تینتیس ہزار کی سطح عبور کرنے کے قریب پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کا آغاز آج بھی مثبت انداز سے ہوا ، ہنڈریڈ انڈیکس صبح سے ہی گرین زون میں نظر آیا اور دوران ٹریڈنگ مارکیٹ ایک سو انتیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ بتیس ہزار نو سو اٹھائیس پر دیکھا گی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس ، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں شیئرز کی خریداری دیکھی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں