کراچی میں پولیو مہم پاک فوج کی زیر نگرانی دو مراحل میں ہوگی

منگل 8 دسمبر 2015 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) شہرقائد میں رواں سال کی آخری پولیو مہم دو مرحلوں میں ہوگی جس میں پاک فوج کی بھی مدد لی جائے گی۔کمشنرکراچی شعیب صدیقی کی زیرصدات پولیوٹاسک فورس کااجلاس ہوا۔اجلاس میں پاک آرمی،یونیسف،ڈبلیوایچ او،رینجرزاور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کوپولیو سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم دومراحل میں مکمل کرنے کافیصلہ کیاگیا۔پہلے مرحلیکی انسداد پولیومہم نو سے بارہ دسمبرتک ضلع ملیر،غربی اورشرقی میں ہوگی۔جب کہ دوسرے مرحلیمیں کورنگی،جنوبی اور ضلع وسطی کے بچوں کو تیرہ سے سولہ دسمبر تک پولیوسے بچاکے قطریپلائیجائیں گے۔مہم کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گیاور ضرورت پڑنے پر حساس علاقوں میں پاک آرمی ۔۔کی مدد لی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں