سندھ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، نیاز حسین بھٹو

منگل 8 دسمبر 2015 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سندھ بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی اور کریک ڈاؤن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں لیکن عطائی ڈاکٹروں کی آڑ میں نیم طبی عملے کے خلاف کاروائی اور کوالیفائیڈپرسنس کو حراساں کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔

دنیا جانتی ہے کہ میڈیکل فیلڈ کے دو پہئے ہیں ایک میڈک اور دوسرا پیرا میڈیکل ان دونوں سے ادارے چلتے ہیں اور دونوں ہی اپنی اپنی فیلڈ میں تجربہ اور کوالیفیکشن رکھتے ہیں اور مریضوں کی خدمت کرتے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں ان دونوں میں اگر ایک نہ ہو تو ہسپتال چل نہیں سکتی ۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ آج نیم طبی عملے کو جو مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہیں انہی کو عطائی کہا جارہا ہے اگر نیم طبی عملہ عطائی ہے تو پھر ان کو ٹریننگ دینے والے اداروں کو بند کردو اور انہیں ڈگری جاری نہ کرو پھر نرسنگ انسٹیٹیوٹس اور پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹس کی کیا ضرورت ہے اور میڈیکل فیکلٹی کس کا م کی ہے اور نرسنگ بورڈ کس کیلئے قائم کیا گیا ہے ۔

مرکزی صدر نے کہا کہ عطائی وہ ہوتا ہے جس کا طب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور نہ ہی طبی عملے کے نام پر بغیر طبی تعلیم کے حاصل کیئے انسانی جانوں سے کھیلے مرکزی صدر نے کہا کہ اگر نیم طبی عملے کے خلاف عطائی ڈاکٹرکی آڑ میں ہونے والی کاروائیوں کو بند نہ کیا گیا اور اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں تو ایسوسی ایشن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیگی ۔مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ پہلے عطائی کی تشریح کرو پھر کاروائی کرو ،اور ہمیں بھی بتاؤ کہ ڈاکٹر کون ہے پی ایچ ڈی کرنے والا یا ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والا ؟ ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں