کئی برس تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالی اداکارہ را نی کی 69 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی،تقاریب کا انعقاد نامور شخصیات نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیئے۔

منگل 8 دسمبر 2015 17:34

کئی برس تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالی اداکارہ را نی کی 69 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی،تقاریب کا انعقاد نامور شخصیات نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیئے۔

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء) بے مثال اداکاری سے کئی برس تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالی خوبرو اداکارہ رانی کے69 ویں سالگرہ پورے ملک میں جوش و خروش سے منائی گئی ہے،انکی سالگرہ کے مو قع پر پورے ملک میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انکے مداحوں سمیت نامور شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق8 دسمبر 1946کو لاہور میں پیدا ہونے والی رانی کا اصل نام ناصرہ تھا جنہیں ہدایت کار انور کمال پاشا نے رانی کے نام سے اپنی فلم محبوب میں متعارف کرایا، فلم تو کامیاب نہیں ہوئی مگر اس کے بعد رانی پر فلمی دنیا کے دروازے کھل گئے،1967 میں ہدایت کار حسن طارق کی فلم ‘دیور بھابی’ کی کامیابی کے بعد رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا، 1970 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘انجمن’ نے انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ بنادیا،رانی نے اپنے فلمی کیریئرمیں مجموعی طور168 فلموں میں کام کیا جن میں 103 فلمیں اردو میں اور 65 فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں،1980 کی دہائی میں رانی نے پاکستان ٹیلی وڑن کی کئی ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا جن میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا،اداکاری کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی رانی اپنی نجی زندگی میں زیادہ سکھ نہیں دیکھ پائیں، انہوں نے 3 شادیاں کیں اور تینوں ہی ناکام ہوئیں، رانی 1993 میں 46 برس کی عمر میں کینسر سے لڑتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملیں لیکن وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں