لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی بعض پروازیں متاثر

ائیر پورٹ آمد سے قبل پرواز کے اوقات معلوم کر لیا کریں، ترجمان کی مسافروں کو ہدایت

منگل 8 دسمبر 2015 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند کے باعث قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی بعض پروازیں متاثر ہوئیں اور ترجمان نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ائیر پورٹ آمد سے قبل پرواز کے اوقات معلوم کر لیا کریں ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق مسافروں سے کہاگیا ہے کہ وہ خاص طورپر شام ٗ رات اور علی الصبح پروازوں کیلئے ائیر پورٹ آمد سے قبل معلومات حاصل کریں ۔لاہور ائیر پورٹ پر آئی ایل ایس کیٹ 3بی نظام لاگو ہے جس سے پچاس میٹر تک حد نظر ہونے پر پروازیں اتر سکتی ہیں ۔پی آئی اے کے تمام بوئنگ 777طیاروں کے پائلٹوں کو اس کی تربیت دی گئی ہے تاہم اے 320طیاروں کے پائلٹوں کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجا جانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں