سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف مقدمات کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی

منگل 8 دسمبر 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف مقدمات کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے درخواست دائر کی تھی میرے خلاف تھانہ سپر ہائی وے میں غداری کا مقدمہ درج کیا جس میں کہا گیا ہے میں نے ٹی وی شوز میں عوام کو قومی اداروں کے خلاف اکسایا ہے جو کہ بے بنیاد اور غلط ہے مقدمہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اﷲ پھلپوٹو کی عدالت میں ہوئی جہاں وسیم اختر کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 19جنوری تک ملتوی کردی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں