رینجرز اچانک کراچی کی سڑکوں پر آگئے، 100 سے زائد مقامات پر اسنیپ چیکنگ

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 21:24

رینجرز اچانک کراچی کی سڑکوں پر آگئے، 100 سے زائد مقامات پر اسنیپ چیکنگ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) رینجرز اچانک کراچی کی سڑکوں پر آگئے اور 100 سے زائد مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی منظوری کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم رینجرز نے اب اچانک اہم قدم اٹھایا ہے۔ رینجرز کی بھاری نفری کراچی کی سڑکوں پر اچانک نکل آئی اور شہر کے80 فیصد علاقے میں پھیل گئی۔ اس دوران رینجرز کی جانب سے 100 سے زائد مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں