جب سے سندھ حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی، 3 لاکھ لاکھ سے زائد افراد کو ملازمتیں فراہم کیں، وزیراعلیٰ سندھ

منگل 8 دسمبر 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے جب سے سندھ حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی ہے، انہوں نے بالواسطہ اور بلہ واسطہ 3- لاکھ سے زائد افراد کو ملازمتیں فراہم کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ملازمتیں دینا پی پی پی کے منشور کا حصہ بھی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دو لاکھ سے زائد افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے اور یہ سلسلہ شہید بینظیر بھٹو یوتھ ڈولپمینٹ پروگرام، سندھ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور غربت کے خاتمے کے پروگرام کے تحت جاری رہے گا، تاکہ صوبے سے بے روزگاری کو کم سے کم کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات کمپٹنسی بیسڈ ٹریننگ(سی بی ٹی) پروگرام اینڈ اسکل ڈولپمینٹ میلہ کی لانچنگ تقریب جس کا اہتمام اسٹیویٹا کی انتظامیہ نے مقامی ہوٹل میں کیا ،اسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2008ء میں جب ہم اقتدار میں آئے تو سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری تھا اور یے سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ نوکریوں کیلئے سرگرداں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کی فراہمی کا آغاز کردیا تھا اور کم از کم 40000ملازمتیں فراہم کی گئیں مگربعد میں ہمیں محسوس ہوا کہ یہ قدم ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بعد میں اس شعبے میں ہنری اور تیکنکی تربیت کا پروگرام شروع کیا اور 2009-2010ء میں اسٹیویٹا کا ادارہ قائم کیا گیا،ہمہ وقت ہم نے بی بی ایس وائے ڈی پی کا پروگرام شروع کیا تاکہ تربیت کے ذریعے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور 2013ء تک 180000سے زیادہ بیروزگار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جن میں سے بیشتر نوجوان سرکاری و نجی شعبے میں روزگار حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی کوششیں یہاں ختم نہیں کیں بلکہ غربت کے خاتمے کیلئے دوسرے پروگرام کا آغاز کیا جس کے ذریعے بالائی سندھ میں غربت کے خاتمے کے ایک پروگرام کے تحت ہزاروں خواتین کو تیکنکی تربیت فراہم کرنے کے علاوہ بزنس کے مواقعے بھی فراہم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے اندازہ لگایا جائے کہ صرف شہید بینظیر بھٹو یوتھ ڈولپمینٹ سندھ میں 72مختلف ٹریڈ میں تربیت فراہم کر رہا ہے، اسی طرح اسٹیویٹا25ٹیکنالاجیز میں تربیت فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ان اداروں کو توسیع دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، غیر ملکی اداروں سے الحاق کر رہی ہے،تاکہ صوبہ سندھ کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فنی تربیت فراہم کرکے روزگار کے قابل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ہزاروں کی تعداد میں بیروزگار نوجوان اپنے کیریئر کے مواقعوں کے انتظار میں ہیں لہذاہ اس وقت ان اداروں کے سامنے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے کہ اور اس صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نبرد آزما ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری 70فیصد روزگار کا انحصارزراعت پر ہے اور ہماری معاشیات کا بھی زراعت منحصر ہے ،لہذاہ یے ضروری ہے کہ زراعت کے شعبے اور زراعت سے منسلک شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے جوکہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ زراعت کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ تربیتی کورسز متعارف کرائیں اس طرح دیہی علاقوں کے لوگ بھی روزگار کے مواقعوں سے مستفیض ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک قدرتی بات ہے کہ جب تک کہ ملازمتیں پیدا نہیں کی جائیں گی، یا لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ نہیں لایا جائیگا۔ اس وقت تک ہم ترقی اور خوشحالی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔ اسٹیویٹا اور بی بی ایس وائے ڈی پی پروگرام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نجی شعبہ کا ہنرمند افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی میں کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے نجی شعبہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر ہم ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے سے قاصر تھے۔اسٹیویٹا کے ایم ڈی ایس ایم کلیم مکی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اسٹیویٹا کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اورکمپٹنسی بیسڈ ٹریننگ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ایک سندھ میں انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ہے، جس کے ذریعے ہنرمند ورک فورس کی دستیابی یقینی ہوگی اور تربیت حاصل کرنے والوں کو روزگار کے مواقعے حاصل ہونگے۔

دیگر کے علاوہ کراچی میں متعین قونصل جنرل آف وفاقی جمہوریہ جرمنی رائینر، ڈائریکٹر جی آئی زیڈ- ٹی وی ای ٹی ریفارم سپورٹ پروگرام ھینس برنس، صدر امپلائیرز فیڈریشن آف پاکستان خواجہ نعمان، صدر ڈبلیو ای بی سی او پی احسان اﷲ خان اور دیگر نے بھی اس موقعہ پر تقاریر کیں۔ تربیت حاصل کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے اور مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور سائینٹیفک آلاٹ،دستکاریوں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں