جعلی شناختی کارڈ پر سیونگ سرٹیفکیٹس کیش کروانے والے 3 بینکار گرفتار

منگل 8 دسمبر 2015 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی شناختی کارڈ پر سیونگ سرٹیفکیٹ کیش کرانے والے 3 بینکاروں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ پر سیونگ سرٹیفکیٹس کیش کرانے والے عظمت، فواد بشیر اور وصل احمد نامی نامی بینکار کے ساتھ تین شہری بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی فراد میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔ جعلی شناختی کارڈز کی فراہمی میں مبینہ طور پر نادرا اہلکار بھی ملوث ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نجی بینک کے 3 اہلکاروں نے جعلی شناختی کارڈز پر 22 لاکھ 87 ہزار روپے جاری کئے۔ فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث نادرا اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں