کسٹم حکام نے 28کروڑ روپے مالیت کے سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی

منگل 8 دسمبر 2015 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) کسٹم حکام نے کراچی پورٹ پر کارروائی کر کے 28کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون، پرفیومز اور الیکٹرک سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی پورٹ پر ایک کارروائی کے دوران موبائل، پرفیومز اور الیکٹرونکس سامان سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا۔ جس میں 28 کروڑ روپے مالیت کا سامان موجود تھا ۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کا سامان دبئی سے کراچی لایا جارہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ سامان ضبط کرلیا گیا ہے اور دو ملزموں وحید اور مرتضی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کسٹم کلیکٹر زاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ غیر قانونی آئی فونز کی مارکیٹ کو کراچی میں توڑ دیا گیا ہے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے چمن اور طور خم بارڈر کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔کسٹم حکام نے مزید کہا کہ ٹھوس اقدامات سے اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں