پاکستان پیپلز پارٹی PS-128 کے رابطہ سیکریٹری شاہد سنگھور کے والد دل مراد انتقال کرگئے

منگل 8 دسمبر 2015 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی PS-128 کے رابطہ سیکریٹری شاہد سنگھور کے والد دل مراد انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ نیک محمد گوٹھ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر راجہ عبد الرزاق، سابق رکن سندھ اسمبلی امان اﷲ مسعود، PS-128 پیپلز پارٹی کے صدر حبیب اﷲ خان، سابق یوسی ناظم ناظم بلوچ، PPPS-128کے جنرل سیکریٹری وشدل بلوچ، یوسی 4 معین آباد کے صدر نسیم دیشان، یوسی 4 معین آباد کے سیکریٹری ظفرحمید بلوچ کے علاوہ بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور اہل محلہ نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو مندا پیر قبرستان باغ کورنگی میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں