قائم علی شاہ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں، وہ جو فیصلہ کریں منظور ہوگا: اعلی رینجرز ذرائع

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 23:03

قائم علی شاہ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں، وہ جو فیصلہ کریں منظور ہوگا: اعلی رینجرز ذرائع

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) اعلی رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں، وہ جو فیصلہ کریں منظور ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں مشروط توسیع پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد رینجرز کے اعلی ذرائع کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ کسی سیاسی یا ہر قسم کی گرفتاری سے قبل مطلع ہونا چاہتے ہیں تو رینجرز کی جانب سے انہیں اطلاع دے کر باقائدہ اجازت طلب کی جائے گی۔

قائم علی شاہ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں، وہ جو فیصلہ کریں منظور ہوگا۔ تاہم پھر اگر اس کے بعد ٹارگٹ ہاتھ سے نکل گیا تو اس کی ذمہ دار رینجرز نہیں ہو گی۔رینجرز کراچی میں خود کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے امن و امان قائم کرنے کیلئے موجود ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں