کراچی،صو با ئی وزیر جنگلا ت و جنگلی حیا ت کاہر ن اور نیل گا ئے کے شکا ر پر اظہار برہمی،رپو ر ٹ طلب

منگل 8 دسمبر 2015 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) صو با ئی وزیر جنگلا ت و جنگلی حیا ت گیا ن چند اسرا نی نے ننگر پا ر کر میں ہر ن اور نیل گا ئے کے بچو ں کی فرو خت کا سخت نو ٹس لیا ہے اور انہو ں نے کنزر ویٹر وا ئلڈ لا ئف کو ہدا یت دیں ہیں کہ اس ضمن میں فو ر ی طو ر پر رپو ر ٹ پیش کی جا ئے اور جو بھی افرا د ان قیمتی جا نورو ں کے بچو ں کو پکڑ نے میں ملوث ہو ں ان کے خلا ف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقد ما ت قا ئم کئے جا ئیں ۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر نے کہا ہے کہ جنگلی حیا ت کا تحفظ ہما ر ی قو می ذمہ دا ر ی ہے ۔ان کی نسل کو معدو م ہو نے سے بچا نے کے لئے تما م وسا ئل برو ئے کا ر لا ئے جا ئیں مزید برا ں ان جانورو ں کا شکا ر کر نے وا لو ں کے خلا ف سخت قا نو نی کا روائی کی جا ئے چا ہے وہ کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہو ں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں