ملک نازک دور سے گزر رہاہے، ملک کی تمام اکائیوں کے درمیان اتحاد کی اشد ضرورت ہے، سید غوث علی شاہ

منگل 8 دسمبر 2015 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنماء سابق وزیر دفاع وتعلیم سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک نازک صورتھال سے دوچار ہے،جس کے بعد ملک کی تمام ہکائیوں کے درمیان اتحاد کی اشد ضرورت ہے،پاک فوج اور رینجرز کے افسران ونوجوانوں نے قبائلی علاقوں سمیت پورے ملک میں قیام امن میں اہم کردار ادا کیا،برطانیہ،کوریا ودیگر ممالک کے ایک ماہ سے ذائد دورے سے واپسی پر کراچی سے جاری بیان میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی حالات اور خاص کر کراچی کے بارے میں بہت فکر مند ہیں ،انہوں نے کہا کہ شہر میں مستقل قیام امن کے لئے رینجرز کے اختیارات کی مدمت میں توسیع ضروری ہے،حکومت سندھ کو اس بارے میں انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئیے ،انہوں نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صد ر سنئیر سیاستدان مخدوم امین فہیم کے انتقام پر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امین فہیم ایک اصول پرست اچھی شہرت والے نظریاتی سیاستدان تھے،جنہوں نے کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ،سید غوث علی شاہ نے مرحوم امین فہیم کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مخدوم ہاؤس میں جاکر بھی سوگواروں سے دلی تعزیت اور فاتح خوانی کریں گے،انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم سے میرا سیاسی اختلاف تھا،اس کے باوجود ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم رکھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں