کراچی ،اینٹی کرپشن ڈے پر نیب اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام امن واک کا انعقاد

ملک کے نامور فنکاروں اور کھلاڑیوں کی شرکت ،بد نظمی کی وجہ سے وسیم اکرم واک کو ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے

بدھ 9 دسمبر 2015 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) کراچی میں اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے بد ھ کو سی ویو پر نیب اور ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے امن واک کا انعقادکیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کے نامور فنکاروں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔امن واک میں سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم بھی شریک تھے۔ واک میں بد نظمی کی وجہ سے وسیم اکرم واک کو ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے۔ امن واک کا مقصد لوگوں میں اینٹی کرپشن کے بارے میں شعور پیدا کرنا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں