سابق وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کے بھانجے کے قاتل کراچی سے گرفتار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 9 دسمبر 2015 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) کراچی پولیس نے ناظم آباد میں کارروائی کے دوران سابق صوبائی وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کے بھانجے کو قتل کرنے والے 2ملزمان کو گرفتا رکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے مطابق کراچی پولیس نے ناظم آباد میں کارروائیکے دوران 5دسمبر کو سابق صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت کے بھانجے شعیب کو راولپنڈی میں قتل کرنے والے 2ملزمان عمر اور عادل کو گرفتار کرلیا ہے ۔کارروائی کے دوران ملزمان کے 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان شعیب کو قتل کرنے کے بعد کراچی میں آکر روپوش ہوگئے تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں