کراچی، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ(ن) کے و فاق کی علامت کاثبوت ہے ،عصمت انور محسود

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 9 دسمبر 2015 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں چاروں صوبوں میں کامیابی مسلم لیگ(ن) کے وفاق کی علامت کاثبوت ہے ،جبکہ عوام سے امید ہے کہ وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ملکی استحکام اور ترقی کی پالیسی کی مکمل تائید کرتے ہوئے آئندہ بھی مسلم لیگ(ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع ملیر یونین کمیٹی ملیر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی میں مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی ہماری عوامی خدمت کی دلیل ہے انہوں نے کراچی سے کامیاب ہونے والے تمام چیئر مین وائس چیئر مین اور کونسلرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں اور کارکنان کو عوامی خدمت ،ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انشا اﷲ بہتر جلد پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کی سب سے بڑی عوامی جماعت بن کر اُبھرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں