قیام امن اور ترقی کاانحصار خطے کی تمام طاقتوں کی نیتوں پر ہے‘بھارتی وزیراعظم کو عوام کیلئے سوچ تبدیل کرنا ہوگی،برصغیر میں پاکستان ،کشمیراور مسلمان حقیقت ہیں بھارت کو دل سے تسلیم کرنا ہوگا،سشما سوراج کی پاکستانی حکام سے ملاقات خوش آئند ہے
آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف کابیان
بدھ 9 دسمبر 2015 20:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن اور ترقی کاانحصار خطے کی تمام طاقتوں کی نیتوں پر ہے،بھارتی وزیراعظم کو عوام کے لئے اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگی،برصغیر میں پاکستان ،کشمیراور مسلمان حقیقت ہیں بھارت کو دل سے تسلیم کرنا ہوگا،سشما سوراج کی پاکستانی حکام سے ملاقات خوش آئند ہے مگر خلوص نیت سے آگے بڑھنا ہوگا۔
بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے مثبت نتائج صرف اسی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں کہ خطے کی تمام قوتیں نیک نیتی سے مسائل حل کرنا چاہیں۔اگر خطے کے بڑے ممالک چھوٹے ممالک کو دبا کررکھنا چاہیں گے توخاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے دل سے مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف نفرت نکال دینی چاہئیے۔
پاکستان،مسئلہ کشمیر اور مسلمان برصغیر کی حقیقت ہیں انہیں یہ حقیقت تسلیم کرنا چاہئیے۔بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا دورہ پاکستان اور پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں نیک خواہشات کا اظہار خوش آئند ہے مگراہمیت ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ان خواہشات پر عملی اقدامات کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بات کی مگر بھارتی حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ سرد رہاہے۔یہی وجہ ہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ مذاکرات بے نتیجہ رہے اور مسائل کا کوئی حل نہ نکل سکا۔بھارت کی موجودہ حکومت کے انتہا پسندانہ رویے نے دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ کردئیے ہیں۔یہ موقع ہے کہ بھارتی حکام اپنے رویے میں تبدیلی لاتے ہوئے اپنی پالیسیوں کا ازسرنوجائزہ لیں تا کہ خطے میں قیام امن کا خواب پورا ہوسکےکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رائزک 40 ایم جی انجکشن جعلی سالٹ سے تیار کیا گیا ہے،ڈریپ کاالرٹ جاری
مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں معیشت میں ایک فیصد کا معمولی اضافہ
پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور شخص قتل ،مشتعل شہریوں نے بھی ڈاکو کو پکڑ کر مار ڈالا
ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت سیکیور ٹی کا نفر نس کا انعقا د
سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
شہرقائد میں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی جاری
ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم کا ملیراورکورنگی میں کامیاب آپریشن ، منشیات کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام،صوبائی ..
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈویژنل بورڈ کی منظوری ..
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار