انسداد پولیو مہم شروع، سیکورٹی کی273ٹیمیں فراہم نہیں کی جا سکیں

کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد۔فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ،کمشنر کراچی

بدھ 9 دسمبر 2015 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنر کراچی کی سر براہی میں قائم انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں9 نومبرکو شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کو 273 سیکورٹی ٹیمیں فراہم نہ کی جاسکیں اور بعض ٹیموں تاخیر سے سیکورٹی فراہم کی گئی جس کی وجہ سے انسداد پولیو مہم کی کار کردگی متاثر ہوئی۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز ،تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور عالمی ادارہ صحت کے نما ئندوں نے مہم پر موثر طور پر عملدرآمدمیں رکاوٹوں کا جا ئزہ پیش کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اپنے اپنے ضلع میں کار کر دگی کے ذمہ دار ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلا میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر روز اجلاس کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ بدھ 9نومبر کو شروع ہو نے والی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

مہم پر دو مرحلوں میں عملدر آمد کیا جا ئے گا۔ 9 نومبر کو پہلے مرحلہ کی شروع ہو نے والی مہم ضلع غربی ،شرقی اور ملیر میں عملدرآمد کیا جا ئے گا۔۔اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر شہناز وزیر علی ایمرجنسی آپریشن سیل کے کو آرڈینٹر عثمان چاچٹر، عالمی ادارہ صحت ،یونیسیف ، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور روٹری کے نمائندے ڈائریکٹر ہیلتھ ، تمام ڈپٹی کمشنرز،تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران پولیس افسران اور دیگر نے شر کت کی۔اجلاس میں پولیو کے خاتمہ میں حائل رکاٹوں کی نشاندہی کے لئے تفصیل سے جائزہ لیا گیا عالمی ادارہ صحت یونیسیف سمیت تمام اداروں اور سینئیر افسران نے تفصیل سے اپنی تجاویز دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں