کراچی : وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 دسمبر 2015 12:10

کراچی : وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 دسمبر 2015ء) : وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی ہے . تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا قمدہ فوجی عدالت میں چلانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں. وزارت داخلہ نے اس کیس کو فوجی عدالتوں میں چلانے کے لیے باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے.

(جاری ہے)

وزارت داکلہ ذرائع نے اس سے متعلق جی ایچ کیو کو بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا لہٰذا تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت اس کیس کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے گا. اس کیس کے تمام ملزمان کا ٹرائل اب فوجی عدالتوں میں کیا جائے گا. واضح رہے کہ 25 رکنی گروہ سانحہ صفورا میں ملوث تھا جن میں سے 14 کو شناخت کے بعد سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں