بھارتی کرکٹ بورڈ کے پیچھے کشکول لیکر بھاگنے کا پی سی بی کو کوئی فائدہ نہ ہو سکا

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:21

بھارتی کرکٹ بورڈ کے پیچھے کشکول لیکر بھاگنے کا پی سی بی کو کوئی فائدہ نہ ہو سکا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے پیچھے کشکول لیکر بھاگنے کا پی سی بی کوکوئی فائدہ نہ ہو سکا حسب توقع اس نے سیریز کھیلنے پر حامی نہ بھری، پاکستانی بورڈ نے ڈالرزکے لالچ میں قومی وقارکو ٹھیس پہنچائی مگر اس کے ہاتھ کچھ نہ آیا، شائقین کو اندھیرے میں رکھ کرجھوٹی آس دلائی گئی۔بھارت ابتدا سے ہی کھیلنے کے حق میں نہ تھا، کبھی سنجیدگی سے پاکستان کو سیریزکے حوالے سے کوئی جواب نہ دیا گیا، ہر بار کرکٹ میں سیاست کو شامل کر کے ملک کا تعلق دہشت گردی سے جوڑا گیا، جون میں میلبورن میں منعقدہ میٹنگ کے دوران بطور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بگ تھری کی حمایت پر آمادگی ظاہرکردی تھی، وطن واپسی پر انھوں نے ہوائی قلعے بناتے ہوئے دعویٰ کیاتھاکہ آئندہ8 برس میں بھارت سے6 سیریزکا معاہدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سے4کی میزبانی پاکستان کوکرنے سے300 ملین ڈالرزکا فائدہ ہوگا،مگر اس غبارے سے6ماہ میں ہی ہوا نکل گئی،اس معاہدے کی بھی خاص قانونی حیثیت دکھائی نہیں دیتی، آئی سی سی ویسے ہی اسے دو بورڈزکا باہمی معاملہ قرار دے کر دامن بچاتی رہی ہے، اس لیے پی سی بی کو خالی ہاتھ ہی رہنا پڑے گا،بھارتی بورڈ نے ہمارے کرکٹ حکام کوکئی بار بے عزت کیا۔سابق سفارت کار ہونے کے باوجود شہریارخان کو ایک بار کولکتہ ایئرپورٹ پر اہلیہ کے ہمراہ کئی گھنٹے زیر حراست رکھا گیا، پھر وہ جب نجم سیٹھی کے ساتھ ششانک منوہر سے ملاقات کیلیے گئے تب شیوسینا نے بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر پردھاوا بول دیا اور کسی آفیشلنے ان سے فون پر بھی حال نہ پوچھا، پی سی بی ڈیڈ لائن پر ڈیڈ لائن دیتا رہا، بھارت نے کوئی مثبت جواب نہ دیا، جب پاکستان نے آئندہبرس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا توبھارتی بورڈ نے اپنا دامن بچانے کیلیے کچھ مثبت باتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں