پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے وزیر اعلی سندھ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے کا گرین سگنل دے دیا
عمر جمشید جمعرات 10 دسمبر 2015 14:25
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے وزیر اعلی سندھ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے‘ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو کراچی میں رینجرز کے چھاپے مارنے اور گرفتاریاں کرنے کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے گرین سگنل دیا گیا ہے ۔
سمری پر دستخط کے بعد نوٹیفیکیشن جلدجاری کئے جانے کا امکان ہے۔ ادھر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اس بات کا اشارہ دے دیا ، رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے کوئی خوشخبری پر صحافی کے سوال پر وزیر اعلی سندھ نے جواب دیا کہ خوشخبری ہے اور مسئلہ حل ہوجائے گا۔(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے ساتھ کوئی تنازع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ رینجرز کو ملے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہو چکی۔ چار روز سے کراچی آپریشن کی بڑی کارروائی بھی تعطل کا شکار لیکن معاملہ ہے کہ جوں کا توں ہی ہے۔ سندھ اسمبلی کے جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس میں بھی رینجرز اختیارات کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ کاکہنا تھا کہ رینجرز سے متعلق معاملہ جلد حل کرلیا جائیگا،جبکہ اپوزیشن لیڈر کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات سے متعلق کوئی مسودہ نہیں بھجوایا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی توثیق کی قرار داد ایجنڈے میں شامل کر لی گئی ہے۔ جس کو بارہویں نمبر پر رکھا گیا ہے ،تاہم اختیارات کے حوالے سے اس قرارداد میں کچھ بھی واضح نہیں۔ سندھ حکومت رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کر چکی ہے۔ آرٹیکل147 کے تحت اس کی صوبائی ایوان سے توثیق کروائی جائے گی۔ اجلاس سے قبل سندھ اسمبلی کے باہر حکومتی اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے رینجرز کے اختیارات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنماء خواجہ اظہار الحسن ،سید سردار احمد اور عبدالحسیب نے اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم سے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کورینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد کامسودہ بھجوایا گیا ہے،ایم کیوایم کو کراچی آپریشن پر تحفظات نہیں ،کارکنان کے لاپتہ ہونے پر تحفظات ہیں۔ایوان کی کارروائی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم فنکشنل، مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی نے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ سے متعلق مشترکہ قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے ،دوسری جانب حسنین مرزا نے بھی رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں بات کی۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف افواج پاکستان کی توہین نہیں ہونے دیگی اور رینجرز کے اختیارات پر ضرور بات کی جائیگی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے چیمبر میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑو کی زیرصدارت ہوااجلاس میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو