رینجرز کاوسیم اختر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی

جمعرات 10 دسمبر 2015 14:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) سندھ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) کے رہنما وسیم اختر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسندھ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران رینجرز پر بے بنیاد الزام لگایا جس سے ریاستی ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا لہذا ان سے 50 کروڑ روپے دلوائے جائیں۔

عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ وسیم اختر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ رینجرز نے عیدالاضحی کے موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنوں سے قربانی کی کھالیں چھین لی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں