بھارت کی جامع مذاکرات پر آمادگی حق اور انصاف کی جیت ہے، علی اکبر گجر
جمعرات 10 دسمبر 2015 16:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ بھارت کی جامع مذاکرات پر آمادگی حق اور انصاف کی جیت ہے اور اس کا کریڈٹ مسلم لیگی حکومت کی خارجہ پالیسی اور قائد جمہوریت کے ویژن کو جاتا ہے۔ کل تک بھارت پاکستان کی سرحدوں پر گولے برسا رہا تھا، مودی سرکار دھمکیوں کی زبان میں بات کر رہی تھی اور پاکستان کو اقوام عالم میں ایک سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا تھا لیکن پاکستان اور اس کی موجودہ قیادت نے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر اٹل اور بے خوف موقف اپنایا جس کے ثمرات اب ظاہر ہو رہے ہیں اور بھارت طاقت کے گھمنڈ سے باہر نکل کر امن کی زبان میں بات کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پاکستان اب غلام ملک نہیں رہا کہ جو بھارت اور امریکہ یا کسی اور بیرونی طاقت کے اشاروں پر ناچتا پھرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن پاکستان، بھارت اور افغانستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور اسلام آباد ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پڑوسی ملکوں میں غلط فہمیوں کے ازالہ اور ایشیا کی اقوام عالم میں اہمیت دو چند کرنے کا سبب بنے گی۔
علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر کاربند ہے اور اس سے رو گردانی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ قرار دیا تھا، قائد اعظم کی رحلت کی وجہ سے کشمیر کی فتح کا خواب ادھورا رہا لیکن قائد جمہوریت میاں نواز شریف نے قائد اعظم کے خواب کی تعبیر پانے کے لئے جو راستہ اور پالیسیاں اختیار کی ہیں، ان سے یقین ہو چلا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہو گا۔ علی اکبر گجر نے قائد جمہوریت میاں نواز شریف کو قوم کی حقیقی ترجمانی پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر اور مختلف مسائل پر دلیرانہ موقف اختیار کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
صنم سعید کی انگلش سن کر مداح دنگ رہ گئے
معروف اداکار لطیف کپاڈیہ کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
پیپلز پارٹی کا بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان
سندھ میں ایسٹر پر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب