چینی ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ہائی وے کی تعمیر کا مشترکہ ٹھیکہ حاصل کرلیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) چینی ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں ہائی وے کی تعمیر کے لئے 1.46 ارب امریکی ڈالرکا مشترکہ ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔چینی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی کے یونٹ China Railway 20th Bureau Group Co اورظاہرخان اینڈ برادرز انجینئرز اینڈ کنسٹرکشن نے کراچی سے لاہورتک 1،152 کلومیٹر طویل ہائی وے کی تعمیرکا ٹھیکہ حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں پاکستان اورچین نے توانائی اورانفراسٹرکچرکی بحالی کے لئے 46 ارب امریکی ڈالرکے منصوبے پر دستخظ کئے ہیں جس کا نام پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہے۔منصوبے کے تحت چین پاکستان کی بندرگاہ گوادر تک فری ٹریڈ زون حاصل کریگا اور پاکستانی سڑکیں چین کی مصنوعات کو مڈل ایسٹ اوریورپ تک رسائی فراہم کریں گی۔پاکستان اورچین ایک دوسرے کو اپنا آہنی برادر ملک قرار دیتے ہیں اورایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں